نیشنل

مرکزی وزیر نتن گڈکری کے گھر میں بم رکھنے کی اطلاع سے سنسنی

نئی دہلی ۔مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ، نیتن گڈکری کےگھر میں بم رکھے جانے کی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔

 

ناگپور میں واقع گڈکری کی رہائش گاہ پر بم نصب کیا گیا ہے، اس طرح کی اطلاع ایک نامعلوم شخص نے فون پر دی۔ اس اطلاع کے بعد پولیس فوراً متحرک ہوگئی اور بم اسکواڈ کی مدد سے تلاشی مہم شروع کی۔

 

تلاشی کے دوران کوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا جس کے بعد پولیس نے اسے جھوٹ قرار دیا۔ بعد ازاں فون نمبر کی بنیاد پر پولیس نے چند گھنٹوں میں ہی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button