نیشنل

لٹیری دلہن گرفتار۔ 8 شادیاں کرنے کا انکشاف

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جس نے پولیس کو بھی حیران کر دیا۔ ایک خاتون جو پیشے سے اسکول ٹیچر ہے لیکن اس کا رجحان مسلسل شادیاں رچانے اور فراڈ کرنے کی طرف مائل رہا۔

 

 

اس نے ایک یا دو نہیں پورے آٹھ افراد سے شادی کی اور ہر ایک کو لوٹ کر لاکھوں روپےہتھیالیے۔ جب وہ نویں شوہر کی تلاش میں تھی تب پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق اس عورت کا نام سمیرا فاطمہ ہے۔ وہ گزشتہ 15 سال سے شادی کا

 

 

بہانہ بنا کر مردوں کو دھوکہ دے رہی تھی۔ شادی کے کچھ ہی عرصے بعد وہ شوہروں کو بلیک میل کرتی اور ان سے بڑی رقم اینٹھ لیتی۔ اس نے اپنی جعلسازی کو ایک منظم گینگ کی شکل دے دی تھی۔

 

 

پولیس کے مطابق “شادی کے بعد وہ شوہروں سے جھگڑا یا جذباتی دباؤ ڈال کر انہیں بلیک میل کرتی۔ جو کچھ بھی ممکن ہو وہ ان سے لے لیتی۔ اس کے شکار اکثر مالدار افراد ہوتے ،پولیس نے انکشاف کیا کہ ایک شوہر سے اس نے 50 لاکھ روپے سے زیادہ بٹورے، دوسرے سے 15لاکھ روپے وصول کیے۔یہ خاتون کئی دیگر کو بھی مختلف طریقوں سے دھوکہ دے چکی ہے۔

 

چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ اس کے فراڈ کا شکار صرف عام لوگ نہیں بلکہ ریزرو بینک آف انڈیا کے افسران بھی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق سمیرا میٹرومونیل ویب سائٹس، فیس بک، اور واٹس ایپ

 

جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کے ذریعہ لوگوں کو پھنسایا کرتی تھی ۔ وہ جھوٹے قصے کہانیاں سناتی اور پھر شادی کی پیشکش کرتی۔ شادی کے بعد اصل چہرہ سامنے آتا۔

 

اب جبکہ تفتیش جاری ہے پولیس کا کہنا ہے کہ مزید انکشافات متوقع ہیں، اور ہو سکتا ہے کہ اس نیٹ ورک میں دیگر افراد بھی ملوث ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button