نیشنل

شادی سے چند گھنٹے قبل دلہن کی ہارٹ اٹیک سے موت – شادی کے گھر میں خوشیوں کی جگہ ماتم

پنجاب کے فریدکوٹ ضلع میں شادی سے محض چند گھنٹے قبل ہونے والی  دلہن پوجا کی اچانک موت نے خوشیوں کو غم میں بدل دیا۔ جس گھر میں بیٹی کی ڈولی سجنی تھی، وہاں اسی بیٹی کو ڈولی کے کپڑوں میں کفن پہنا کر رخصت کرنا پڑا۔

 

اطلاعات کے مطابق، پوجا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ دلہا چند روز قبل ہی دبئی سے واپس آیا تھا اور دونوں خاندانوں نے 24 اکتوبر کو شادی کی تاریخ طے کر کے تیاریوں کا آغاز کر دیا تھا۔

 

مگر شادی سے چند گھنٹے پہلے، یعنی 23 اکتوبر کی رات ایک بجے کے بعد دلہن کے گھر "جاگو” کی رسم جاری تھی، جس میں وہ اپنی سہیلیوں اور رشتہ دار خواتین کے ساتھ مہندی کے رسم میں خوشی سے جھوم رہی تھی۔

 

تاہم رات تقریباً دو بجے اچانک اس کی ناک سے خون بہنے لگا۔ گھروالوں نے فوراً اسے ہاسپٹل پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے پوجا کو مردہ قرار دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق، اسے دل کا دورہ پڑا تھا۔

 

اس افسوسناک واقعہ کے بعد نہ صرف دونوں خاندان بلکہ پورے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ متوفیہ کے والد ہرجندر سنگھ اور دلہا کے بڑے بھائی منٹو نے بتایا کہ شادی کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی تھیں،

 

مگر بارات آنے سے ایک رات پہلے ہی پوجا کو ہارٹ اٹیک آیا اور وہ چل بسی۔ ان کے مطابق، اس حادثے نے دونوں خاندانوں کی خوشیاں غم میں بدل گئیں

متعلقہ خبریں

Back to top button