نیشنل

شادی سے ایک دن پہلے دلہن کی اچانک موت

فریدکوٹ (پنجاب): شادی سے ایک دن پہلے دلہن کی اچانک موت نے خوشیوں کے گھر کو ماتم کدہ میں تبدیل کردیا ۔ یہ واقعہ ریاست پنجاب فریدکوٹ کے برگاڑی گاؤں میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق پوجا نامی لڑکی کا تعلق برگاڑی گاؤں

 

 

سے تھا، جو اپنے ہی قریبی گاؤں کے ایک نوجوان سے محبت کرتی تھی۔ وہ نوجوان دبئی میں کام کرتا تھا۔ دونوں خاندانوں نے ان کی شادی پر رضامندی ظاہر کی اور ویڈیو کال کے ذریعے منگنی بھی انجام پائی۔شادی کی تاریخ 24

 

 

اکتوبر مقرر کی گئی تھی اور دلہا دبئی سے واپس آچکا تھا۔ 23 اکتوبر کی رات دلہن کے گھر جاگرن کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پوجا نے خوشی خوشی بھنگڑا بھی کیا۔ اسی دوران اچانک اس کی ناک سے خون بہنے لگا۔ اسے فوراً

 

 

قریبی ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا مگر تب تک وہ دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوچکی تھی۔جہاں شادی کی خوشیاں ہونی تھیں وہاں کہرام مچ گیا۔ خوشیوں کا گھر غم کے سایے میں ڈوب گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button