جنرل نیوز

آل انڈیا جواہر لال نہرو اسکول چیس(شطرنج) ٹورنامنٹ انڈر16 فار گرلز اینڈ بوائز کا 14 نومبر کو انعقاد رجسٹریشن کی آخری تاریخ 12 نومبر مقرر   

حیدرآباد 6/نومبر (پریس نوٹ) ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد رجسٹرڈ کے زیر اہتمام 14نومبر چلڈرنس ڈے کے موقع آل انڈیا جواہر لال نہرو اسکول چیس (شطرنج) ٹورنامنٹ  انڈر 16 کے بوائز اینڈ گرلز ( یکم جنوری 2008 کے بعد پیدا ہوئے ہیں اس کے لئے اہل ہیں) ایک عظیم الشان پیمانے پر جواہر لال نہرو اسکول چیس ٹورنامنٹ کاانعقاد عمل لایا جارہا ہے جو 14 بروز جمعرات بمقام اردو گھر مغل پورہ نزد چارمینار حیدرآباد پر منعقد ہوگا مسٹر سید عبد الحی قادری چیف انجینئر آرگنائزر سکریٹری نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ دلچسپی رکھنے والے چیس (شطرنج )کے کھلاڑی 12نومبر تک اپنا رجسٹریشن بذریعہ واٹس ایپ نمبر 8500212306 یا

www.apjedu2001.comپر تفصیلات ارسال کرسکتے ہیں سید عبد الحی قادری نے بتایا کہ نو راؤنڈ سوئس فارمیٹ قواعد اور سوئس لیگ تازہ ترین ٹائی بریکرز کے ساتھ منعقد ہوگا کھلاڑی تمام راؤنڈ کے کھیل میں شرکت کرسکتے ہیں چائیے وہ جیتیں یا ہاریں . انہوں نے بتایا کہ غیر مقامی تمام کھلاڑیوں ، کوچس ، سرپرستوں ,والدین کو  مفت قیام و طعام کی سہولت فراہم کی جائے گی

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 14نومبر کی شام 7 بجے اردو گھر مغل پورہ پر منعقد ہوگی جس میں تمام حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹس اور وینررس کو نقد انعامی رقم ، میرٹ سرٹیفکیٹس اور میڈلس سے نوازا جائے گا انہوں نے تمام کھلاڑیوں سے خواہش کی کہ وہ اپنا رجسٹریشن اول وقت میں کروائیں تاکہ انتظامات کو قطعیت دی جاسکیں فرسٹ کم فرسٹ کی بنیاد پر رجسٹریشن کیا جائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button