انٹر نیشنل

کورونا وبا سے پہلے کا حج کوٹہ بحال کیا جائے گا، عمر کی پابندی بھی ختم: وزیر حج و عمرہ

ریاض ۔ کے این واصف

وزارت حج و عمرہ کے حج ۲۰۲۳ سے متعلق فیصلوں سے دنیا کے عازمین حج و عمرہ مین عموماُ اور ہندوستانی عازمین مین خصوصاُ مسرت کی لہر دوڑ گئی۔  سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے اس سال حج سیزن کے حوالے سے کئی اہم فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔

اخبار 24 اور سبق کے مطابق الربیعہ نے جدہ کے ڈوم سینٹر میں’ایکسپو حج‘ کانفرنس اور نمائش کی افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’اس سال حج سیزن میں کورونا وبا سے پہلے کا حج کوٹہ نافذ کیا جائے گا۔ عمر کے حوالے سے عازمین حج پر کوئی پابندی لاگو نہیں کی جائے گی‘۔

توفیق الربیعہ نے کہا کہ’ عمرہ ویزے کی میعاد 30 دن سے اب بڑھا کر 90 دن کردی گئی ہے۔ عمرہ ویزے پر آنے والے زائرین کو مملکت کے کسی بھی شہر کے سفر کی اجازت ہے‘۔  وزیر حج کا کہنا تھا کہ’ 2023 سے دنیا بھر کی حج ایجنسیوں کو اپنے ملک کے عازمین حج کو مطلوب سہولتیں فراہم کرنے والی پرمٹ ہولڈر کسی بھی کمپنی کے ساتھ معاہدے کی اجازت ہوگی۔‘

انھوں نے کہا کہ ’سعودی حکومت حرمین شریفین کے زائرین کی سہولت کے لیے بڑے منصوبے نافذ کررہی ہے۔ مسجد الحرام کی توسیع کا منصوبہ ان میں سے ایک ہے۔ اس پر 200 ارب ریال سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔ مسجد نبوی مدینہ منورہ میں بھی ایک اور بڑی توسیع ہورہی ہے‘۔

واضح رہے کہ ایک اہم اعلان میں سعودی عرب نے حج سال ۲۰۲۳ کے لئے ہندوستان کے لئے اب تک کے سب سے زیادہ حج کوٹے میں اضافہ کیا۔ اس سال 1,75025 ہندوستانی حج ادا کر سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button