نیشنل

پارلیمنٹ میں بجٹ پیش – حیدرآباد کو ملے 3 ہائی اسپیڈ ٹرین

مرکزی وزیرِ فینانس نرملا سیتارامن نے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیا۔ وہ گزشتہ برسوں کی طرح اس بار بھی بھارتی ثقافتی روایات کی عکاسی کرتی خصوصی کانچیورم ریشمی ساڑی زیب تن کرکے ایوان میں پہنچیں۔ نرملا سیتارامن نے مسلسل نویں مرتبہ بجٹ پیش کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے

 

۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار اتوار کے دن مرکزی بجٹ پیش کیا گیا۔بجٹ میں تلنگانہ کے لیے مرکز کی جانب سے خوشخبری سنائی گئی۔ وزیرِ فینانس نے اپنی بجٹ تقریر میں 7 ہائی اسپیڈ ریلوے کاریڈورز کا اعلان کیا۔

 

ان میں تین کاریڈورز خصوصی طور پر حیدرآباد سے متعلق ہیں، جن میں پونے–حیدرآباد، حیدرآباد–چینئی اور بنگلورو–حیدرآباد روٹس شامل ہیں۔ باقی چار ہائی اسپیڈ کاریڈور ملک کے مختلف حصوں کو آپس میں جوڑتے ہوئے سفر کی سہولتوں کو مزید بہتر بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button