نیشنل

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا آغاز _ صدر جمہوریہ کے خطبہ کا بی آر ایس اور عام آدمی پارٹی نے کیا بائیکاٹ

نئی دہلی _ 31 جنوری ( اردولیکس) پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج  صبح 11 بجے شروع ہوا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ارکان سے خطاب کیا۔ بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) اور عام آدمی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے صدر مرمو کے خطبہ کا بائیکاٹ کیا۔

 

واضح رہے کہ بی آر ایس صدر و چیف منسٹر چندرشیکھرراو  نے اتوار کے روز منعقدہ پارلیمانی پارٹی میٹنگ میں ارکان پارلیمنٹ کو ہدایت دی تھی  کہ وہ پارلیمنٹ میں مرکزی حکومت کے عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف پارلیمنٹ میں آواز بلند کریں اور ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مل کر اجتماعی طور پر پارلیمنٹ میں حکومت کے خلاف احتجاج کریں

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button