نیشنل

بس حادثہ کی جامع تحقیقات کی ہدایت

حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے وزیر پونم پربھاکر نے کہا کہ کرنول بس حادثے کی جامع تحقیقات کروائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سے روانہ ہونے والی بس کے حادثے کی تحقیقات کے لئے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

 

 

پونم پربھاکر نے بتایا کہ پرائیویٹ بسوں کی رفتار پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ حادثے کے بعد تلنگانہ، اے پی اور کرناٹک کے وزرا  کا ایک اجلاس جلد منعقد کیا جائے گا جس میں بسوں کی حفاظت کے اقدامات اور اوور اسپیڈنگ کے مسئلے پر فیصلے کیے جائیں گے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ٹراویلس کے درمیان غیر صحت مندانہ مقابلہ جاری ہے جس کو ختم کیا جائے گا۔ ریاستی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جیسے ہی حادثے کی مکمل تفصیلات سامنے آئیں گی تلنگانہ حکومت کی طرف سے متاثرین کے لیے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button