مودی کابینہ میں شامل ہونے والے وزراء کو فون۔ تلگو دیشم کے وزرا کے ناموں کی بھی تصدیق

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی کی کابینہ میں جن وزرا کو شامل کیا جانے والا ہے انھیں فون پر اطلاع دئیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم اس سلسلے میں ابھی تک سرکاری طورپرکوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انوپریہ پٹیل، جینت چودھری، جیتن رام مانجھی کو فون پر بتایا گیا ہے کہ انہیں کابینہ میں شامل کیا جارہا ہے اور آج انھیں حلف لینا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اتحادی جماعتوں کے ممکنہ وزراء کو بھی فون پراطلاع دئیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ چندرا بابو نائیڈو کی پارٹی تلگو دیشم نے اپنے کوٹہ کے وزراء کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
ٹی ڈی پی لیڈر جے دیو گلا نے ایکس پر لکھا ‘ان کی پارٹی کو مودی 3.0 کابینہ میں ایک وزیراورایک مملکتی وزیر کا عہدہ حاصل ہوا ہے۔ تین بار کے رکن پارلیمنٹ رام موہن نائیڈو نئی تشکیل شدہ مرکزی کابینہ میں ٹی ڈی پی کے کوٹہ سے کابینہ کے وزیر ہوں گے اور پی چندر شیکھر وزیر مملکت ہوں گے۔
ان ارکان اسمبلی کو فون کئے گئے جن میں
راج ناتھ سنگھ بی جے پی،نتن گڈکری بی جے پی
پیوش گوئل بی جے پی،جیوتی رادتیہ سندھیا بی جے پی،
جینت چودھری آر ایل ڈی،انوپریا پٹیل اپنا دل (ایس)
رام ناتھ ٹھاکر جے ڈی یو،موہن نائیڈو ٹی ڈی پی،
جیتن رام مانجھی،پی چندر شیکھرٹی ڈی پی،
ایچ ڈی کمارسوامی جے ڈی ایس،پرتاپ راؤ جادھو شیو سینا،
جتیندر سنگھ بی جے پی،انامالائی بی جے پی،رکشا کھڈسے بی جے پی
،منوہر لال کھٹر بی جے پی،راؤ اندرجیت سنگھ بی جے پی شامل ہیں۔
اس دوران وزیراعظم نریندر مودی کابینہ میں شامل ہونے والے وزرا سے ملاقات کریں گے امکان ہے کہ وزرا کے تعلق سے واضح صورتحال سامنے آجائے گی۔