نیشنل

پولیس کو گمراہ کرنے پر لڑکی اور اس کے شوہر کے خلاف کیس

حیدرآباد _   آندھراپردیش کی وشاکھاپٹنم پولیس نے ایک لڑکی اور اس  کے عاشق کے خلاف کیس درج کیا ہے جنہوں نے پولیس اوردیگر کو گمراہ کیا۔تفصیلات کے مطابق 21سالہ سائی پریہ،روی تیجانامی لڑکے کے ساتھ محبت کرتی تھی۔سائی پریہ، 25جولائی کو وشاکھاپٹنم کے مشہور آرکے بیچ سے لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد اس کے عاشق نے پولیس سے اس کی گمشدگی کی شکایت کی تھی تاہم اس کی دو دن تک تلاش کا کام کرنے کے باوجود لڑکی کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔بعد ازاں سائی پریہ نے یہ اطلاع دی کہ اس نے روی تیجا کے ساتھ شادی کرلی ہے اوروہ اسی کے ساتھ ہے۔ہندوستانی بحریہ اور انڈین کوسٹ گارڈ نے خلیج بنگال میں اس لڑکی کو تلاش کرنے کیلئے چلائی گئی مہم پر ایک کروڑروپئے سے زائد کی رقم خرچ کی۔اب پولیس نے اس کو گمراہ کرنے پر عدالت کی اجازت کے بعد سائی پریہ اور اس کے شوہر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 417, 494, 202 r/w 34 کے تحت معاملہ درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button