نیشنل

کورونا وبا کے دوران تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شریک غیر ملکیوں کو پناہ دینے والے 70 افراد کے خلاف درج مقدمات خارج

 

تبلیغی جماعت معاملہ: دہلی ہائی کورٹ نے70 بھارتی شہریوں کے خلاف 16 مقدمات خارج کر دیے

 

دہلی _ 17 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز 70 بھارتی شہریوں کے خلاف درج وہ 16 مقدمات خارج کر دیے، جن میں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2020 میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شریک غیر ملکیوں کو اپنے گھروں میں پناہ دی تھی۔

 

جسٹس نینا بنسل کرشنا نے یہ فیصلہ سنایا عدالت نے مختصر طور پر کہا کہ چارج شیٹس منسوخ کی جاتی ہیں۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

 

یہ 16 ایف آئی آرز، جن میں 70 بھارتی شہریوں کو ملزم بنایا گیا تھا، عدالت میں چیلنج کی گئی تھیں۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے کورونا کی پہلی لہر کے دوران تبلیغی جماعت سے وابستہ 190 سے زائد غیر ملکیوں کو اپنے گھروں میں ٹھہرایا۔

 

ملزمین کے خلاف بھارتی تعزیراتِ قانون وبائی امراض ایکٹ، آفاتِ سماوی انتظامیہ ایکٹ اور فارنرز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔

 

دہلی پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمین نے ملک گیر لاک ڈاؤن اور دیگر حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو پناہ دی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button