نیشنل

سی بی ایس ای 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان

نئی دہلی: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (CBSE) نے 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔اس امتحان میں ملک بھر سے تقریباً 17 لاکھ طلبہ نے شرکت کی جن میں 88 اعشاریہ 39 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔بورڈ نے منگل کی صبح یہ نتائج جاری کیے۔طلبہ اپنی حاصل کردہ نمبرات کو بورڈ کی آفیشل ویب سائٹس

https://cbseresults.nic.in

پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے رول نمبر، تاریخ پیدائش، اسکول نمبر، اور ایڈمٹ کارڈ نمبر درج کرنا ضروری ہے۔

 

اس کے علاوہ، ڈیجی لاکر اور اُمَنگ موبائل ایپ  کے ذریعے بھی نتائج چیک کیے جا سکتے ہیں۔

 

فی الحال سی بی ایس ای دسویں جماعت  کے نتائج کے بارے میں کوئی واضح اطلاع نہیں ہے، تاہم امید ہے کہ وہ بھی آج ہی جاری کر دیے جائیں گے۔

 

اس سال، سی بی ایس ای کی دسویں اور بارہویں جماعت کی امتحانات میں تقریبا 42 لاکھ طلبہ شریک ہوئے، جن میں سے 24 لاکھ 12 ہزار دسویں جماعت  اور  17 لاکھ 88 ہزار  بارہویں جماعت کے طلبہ تھے۔ یہ امتحانات 15 فروری سے 4 اپریل کے درمیان منعقد کیے گئے۔

 

قابلِ ذکر ہے کہ سی بی ایس ای نے پچھلے چند برسوں سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ میریٹ لسٹ جاری نہیں کرے گا تاکہ طلبہ کے درمیان غیر ضروری مقابلہ بازی کو روکا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button