نیشنل
سی بی ایس ای دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 93.66 فیصد

سی بی ایس ای حکام نے دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ اس سال کامیابی کی شرح 93.66 فیصد رہی، جو پچھلے سال (2024) کی 93.60 فیصد کے مقابلے میں معمولی اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
اس سال *23,71,939 طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی، جن میں سے*22,21,636 طلبہ کامیاب قرار پائے۔
یہ امتحانات ملک بھر میں15 فروری سے 18 مارچ کے درمیان کل 7,837 مراکز پر منعقد کیے گئے تھے۔
آج جاری کردہ نتائج کے مطابق:
ترواننتاپورم ریجن نے 99.79 فیصد کامیابی کے ساتھ ملک بھر میں پہلا مقام حاصل کیا۔
وجئے واڑہ بھی 99.79 فیصد کامیابی کے ساتھ دوسرے مقام پر رہا۔
بنگلور 98.90 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر،
چنئی 98.71 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر،
پونے 96.54 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔
جبکہ گوہاٹی ریجن 84.14 فیصد کامیابی کے ساتھ آخری مقام پر رہا۔