نیشنل

مرکزی حکومت نے ان ملازمین کو بونس دینے کا کیا اعلان

نئی دہلی _18 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک ) مرکزی حکومت نے دسہرہ اور دیوالی تہوار کے پیش نظر ، گروپ سی اور نان گزیٹیڈ گروپ بی درجے کے ملازمین کیلئے ، بونس کی منظوری دی ہے۔ بونس کی رقم زیادہ سے زیادہ 7 ہزار روپے ہوگی۔

وزارت فینانس نے ایک بی۵ میں کہا ہے کہ اُس نے مرکزی حکومت کے ملازمین کیلئے بونس کی منظوری دی ہے جو سال 2022-23 کیلئے 30 دن کی اجرت کے برابر ہوگا۔

اِن احکامات کے تحتad-hoc بونس کی ادائیگی، مرکزی نیم فوجی دستوں اور مسلح فوجوں کے اہل ملازمین کو بھی دی جائے گی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صرف وہ ملازمین جو اِس سال 31 مارچ تک خدمات انجام دیتے رہے اور جنہوں نے 2022-23 کے دوران کم سے کم 6 ماہ لگاتار خدمات دی ہیں، بونس کے اہل ہوں گے۔

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ جزوقتی مزدور جنہوں نے تین سال تک یا اِس سے زیادہ مدت کیلئے کم سے کم 240 دن کی مطابقت سے، ہفتے میں 6 دن ، دفتروں میں کام کیا ہو، اِس بونس کے اہل ہوں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button