نیشنل

وزیراعظم کے دفتر کا نیا نام — مرکزی حکومت نے PMO کو “سیوا تیرتھ” قرار دیا، راج بھون بھی بنے گا “لوک بھون”

مرکزی حکومت نے وزیراعظم کے دفتر (PMO) کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے اب “سیوا تیرتھ” کہنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کی سرگرمیاں دہائیوں تک ساؤتھ بلاک سے جاری رہیں، تاہم دفتر کی نئی عمارت میں منتقلی کے ساتھ ہی نام کی تبدیلی عمل میں آئی ہے۔

 

اسی طرز پر گورنروں کی سرکاری رہائش گاہوں “راج بھون” کا نام بھی “لوک بھون” رکھا جا رہا ہے۔ اوڈیشہ، تریپورہ، مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو اور گجرات میں یہ تبدیلی پہلے ہی نافذ ہو چکی ہے

 

جبکہ دیگر ریاستوں کو بھی مرکزی حکومت نے نام بدلنے کی ہدایت دے دی ہے۔حکومت کے مطابق نوآبادیاتی دور کی علامت سمجھے جانے والے ناموں کو ختم کرکے سرکاری اداروں کو جمہوری اور عوامی شناخت دینے کا مقصد ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button