نیشنل

20 سال پرانی گاڑیوں کے رجسٹریشن ری نیوول فیس میں بھاری اضافہ – مرکزی حکومت کا اہم فیصلہ

20 سال پرانے گاڑیوں کے رجسٹریشن ری نیوول فیس میں بھاری اضافہ – مرکزی حکومت کا اہم فیصلہ

 

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے 20 سال سے زیادہ پرانی گاڑیوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی تجدید (Renewal) فیس میں بھاری اضافہ کرتے ہوئے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اس نئے اصول کے بعد پرانے وہیکل رکھنے والوں پر بھاری مالی بوجھ پڑنے والا ہے۔

 

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 15 تا 20 سال پرانی گاڑیوں کے رجسٹریشن تجدید کے موجودہ اصولوں کے ساتھ ساتھ اب 20 سال سے زیادہ پرانی گاڑیوں کے لیے نئی فیس مقرر کی گئی ہے۔ اس کے لیے موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم بھی کی گئی ہے۔

 

فیصلے کے مطابق:

20 سال پرانے موٹر سائیکل کے لیے رجسٹریشن ری نیوول فیس 2 ہزار روپے ہوگی۔

تھری وہیلر کے لیے 5 ہزار روپے،

کار اور جیپ کے لیے 10 ہزار روپے،

درآمد شدہ ٹو وہیلر اور تھری وہیلر کے لیے 20 ہزار روپے،

جب کہ درآمد شدہ کاروں اور بھاری گاڑیوں کے لیے یہ فیس براہِ راست 80 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان نئے اصولوں سے پرانی گاڑیاں رکھنے والے لاکھوں صارفین پر بڑا اثر پڑے گا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button