نیشنل

سوشل میڈیا پر آرٹیفشیل انٹلی جنس کے ویڈیوز روکنے انفارمیشن ٹکنالوجی کے ضوابط میں تبدیلی

نئی دہلی: حکومت ہند نے انفارمیشن ٹکنالوجی ضابطوں میں تبدیلیاں تجویز کی ہیں جس کی رو سے آرٹیفشیل انٹلی جنس کی مدد سے تیار کیے جانے والے Content کی واضح Labelling لازمی ہوگی۔ سرکار نے مصنوعی اور فرضی

 

 

جانکاری کی سچائی کا پتہ لگانے اور اِسے اجاگر کرنے کیلئے فیس بُک اور یوٹیوب جیسے بڑے پلیٹ فارمس کی جوابدہی بڑھانے کیلئے بھی یہ اقدام کیا ہے تاکہ صارفین کو Deepfake اور غلط جانکاری سے ہونے والے نقصان سے بچایا

 

 

جاسکے۔الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے کہا ہے کہ سوشل پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والے Deepfake آڈیو، ویڈیو اور مصنوعی میڈیا سے یہ ظاہر ہوگیا ہے کہ جھوٹ پر یقین کروانے کیلئے آرٹیفشیل انٹلی جنس کا استعمال کیا

 

 

جاسکتا ہے۔اِس طرح کے مواد کو غلط باتیں پھیلانے ساکھ کو نقصان پہنچانے چناؤ پر اثر انداز ہونے یا جوڑ توڑ کرنے یا مالی دھوکہ دہی کیلئے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button