نیشنل

چھتیس گڑھ ڈی ایس پی کلپنا ورما پر محبت کے نام پر 2 کروڑ روپے لوٹنے کا بزنس مین نے لگایا الزام – واٹس چیاٹنگ اور تصاویر کے ساتھ پولیس میں شکایت

چھتیس گڑھ پولیس کی ڈی ایس پی کلپنا ورما ان دنوں شدید تنازعہ میں گھری ہوئی ہیں۔ ایک بزنس مین نے ان پر ’لَو ٹریپ‘ میں پھنسا کر بلیک میلنگ اور 2 کروڑ روپے کی رقم وصول کرنے  کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بزنس مین نے اس سے متعلق تصاویر، ویڈیوز اور مختلف دستاویزات میڈیا کے سامنے پیش کیے ہیں۔ ساتھ ہی پولیس میں شکایت بھی درج کرائی ہے، لیکن تاحال ڈی ایس پی کلپنا ورما کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

 

اسی دوران مبینہ طور پر بزنس مین دیپک ٹنڈن نے کچھ واٹس ایپ چیٹس بھی میڈیا میں جاری کی ہیں، جن میں روپے کی طلب اور طلاق سے متعلق گفتگو نظر آتی ہے۔

 

کلپنا ورما نوجوان پولیس افسر ہیں۔ وہ مختلف مقامات پر ڈی ایس پی کے عہدے پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور اس وقت دانتیواڑا میں تعینات ہیں۔ کانگریس دور حکومت میں ان کی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی تھی، جس میں موجودہ وزیرِ داخلہ وجے شرما اور کچھ بی جے پی لیڈرس کسی معاملے میں میمورنڈم دینے گئے تھے، لیکن وہ مسلسل موبائل میں مصروف نظر آرہی تھیں۔ وہ اے ٹی ایس میں بھی ڈی ایس پی رہی ہیں۔

 

چند روز قبل ایک ہوٹل مالک میڈیا کے سامنے آیا اور ڈی ایس پی کلپنا ورما پر ’لَو ٹریپ‘ میں پھنسا کر رقم وصول کرنے کا الزام لگایا۔ بزنس مین دیپک ٹنڈن کا کہنا ہے کہ 2021 میں ان کی پہلی ملاقات کلپنا ورما سے ہوئی، جس کے بعد دونوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا۔ یہ تعلق رفتہ رفتہ مبینہ طور پر ’’محبت‘‘ میں تبدیل ہوگیا۔

 

وائرل چیٹس کے مطابق ڈی ایس پی نے مختلف مواقع پر دیپک ٹنڈن سے رقم کی طلب کی، اور کاروباری کے مطابق انہوں نے رقم بھی فراہم کی۔

 

دیپک ٹنڈن نے میڈیا کے سامنے کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی پیش کیے ہیں، جن میں ڈی ایس پی کلپنا ورما کو ان کے ہوٹل آتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دونوں کو ہوٹل میں ساتھ بیٹھے بات چیت کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک شادی کی تقریب میں بھی دونوں ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔

 

ایک چیٹ میں طلاق کی گفتگو بھی سامنے آئی ہے۔ چونکہ دیپک ٹنڈن پہلے سے شادی شدہ تھے، اس لیے مبینہ چیٹ میں دوسری طرف سے پیغام آیا کہ ’’تم ڈائیوورس لے لو، لیکن اس میں میرا نام نہیں آنا چاہیے۔۔۔ اپنی مرضی سے لے لو۔‘‘

 

دیپک ٹنڈن نے ویڈیو کال کے اسکرین ریکارڈنگ بھی بطور ثبوت پیش کیے ہیں، جن میں ان کی گفتگو ڈی ایس پی کلپنا ورما سے ہوتی نظر آرہی ہے۔ چیٹس میں ایک ہوٹل کی ملکیت سے متعلق بات چیت بھی شامل ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button