نیشنل
چھتیس گڑھ کے پاور پلانٹ میں خوفناک دھماکہ، 10 مزدور ہلاک، 30 سے زائد شدید زخمی

چھتیس گڑھ میں واقع ویدانتا پاور پلانٹ میں زوردار دھماکہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد مزدور شدید زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق یہ حادثہ منگل کے روز اُس وقت پیش آیا جب مزدور معمول کے مطابق کام میں مصروف تھے کہ اچانک بوائلر میں خرابی پیدا ہوئی اور زور دار دھماکہ ہوگیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فوراً بعد پلانٹ میں افرا تفری مچ گئی اور مزدور اپنی جان بچانے کے لیے باہر کی طرف دوڑ پڑے، جس کے باعث بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی
۔اس دوران کئی مزدور زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر کے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ دھماکے کی اصل وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے،



