نیشنل
چھتیس گڑھ میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم – 10 افراد ہلاک ؛ کئی زخمی

چھتیس گڑھ کے بلاسپور ضلع میں خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا، جہاں کوربا پسنجر ٹرین جیارام نگر اسٹیشن کے قریب کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کم از کم 10 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے
، جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ٹرین سے نکال کر اسپتال منتقل کر رہی ہیں
۔ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔



