نیشنل
دوسہ کا ٹکڑا گلے میں پھنس گیا معصوم بچہ کی موت

حیدرآباد ۔ دوسہ کا ٹکڑا گلے میں پھنس جانے کی وجہ سے ایک بچہ دم گھٹ کر ہلاک ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع ہیڈ کوارٹر میں پیش آیا۔
اننت پور شہر کے تاپووَن علاقے میں رہنے والے ابھیشیک اور انجنمّاں کا دو سالہ بیٹا کُشال جمعہ کی صبح دوسہ کھارہا تھا کہ کھاتے اچانک اس کا ایک ٹکڑا گلے میں پھنس گیا جس کی وجہ سے بچہ سانس نہ لے سکا اور زمین پر گر پڑا۔
والدین نے فوراً بچے کو سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا لیکن کچھ دیر بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔نہایت لاڈ پیار سے پالے گئے بیٹے کو اپنی آنکھوں کے سامنے مرتا دیکھ کر والدین پر سکتہ طاری ہوگیا۔