نیشنل

کھانسی کی دوا کے استعمال سے بچوں کی موت۔کولڈ ریف سیرپ کمپنی بند

نئی دہلی: جیسا کہ سب کو معلوم ہے کولڈ ریف نامی کھانسی کے سیرپ کی وجہ سے مدھیہ پردیش میں 20 سے زائد بچوں کی موت واقع ہوئی ہے۔پیر کے روز تمل ناڈو حکومت نے اعلان کیا کہ کولڈ ریف کھانسی کا سیرپ بنانے والی

 

 

کمپنی "Shrezen Pharma” کی اجازت منسوخ کر دی گئی ہے اور کمپنی کو بند کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی ریاست میں موجود دیگر دوا ساز کمپنیوں میں بھی تفتیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔یہ سیرپ تمل ناڈو

 

 

کے کانچی پورم میں واقع شریزن فارما یونٹ میں تیار کیا گیا تھا۔اموات کے بعد جب کمپنی میں تفتیش کی گئی تو حکام نے انکشاف کیا کہ شربت میں 48.6 فیصد مہلک زہریلا مادہ "ڈائی ایتھائلین گلیکول” موجود تھا۔یہ بھی بتایا گیا کہ کمپنی

 

 

نے مناسب مینوفیکچرنگ طریقے اختیار نہیں کیے اور 300 سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔خصوصی تفتیشی ٹیم نے کمپنی کے مالک جی. رنگناتھن کو پہلے ہی گرفتار کر لیا ہے۔اسی کے ساتھ آج صبح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED)

 

 

نے شریزن فارما کے مختلف دفاتر پر چھاپے مارے۔قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمل ناڈو کے حکام کی لاپرواہی ہی ان اموات کی اہم وجہ بنی ہے یہ بات مرکزی ادویات کنٹرول ادارے CDSCO کی تفتیش میں سامنے آئی ہے۔ریاستی ڈرگ

 

 

کنٹرول ادارے نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اور مرکز کی سفارشات کے مطابق بروقت اقدامات کرنے میں ناکام رہا۔ کہا گیا ہے کہ دوا کی تیاری کے دوران مناسب نگرانی نہیں کی گئی

 

 

اور وقت پر کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے زہریلا سیرپ مارکیٹ میں پہنچ گیا جو بچوں کی اموات کا باعث بنا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button