نیشنل

کھیل کے دوران برتن میں پھنس گیا بچہ کا سر

نئی دہلی: نئے برتن سے کھیلتے ہوئے تین سالہ بچے کا سر اس میں پھنس گیا ، دو گھنٹے کی مشقت کے بعد بحفاظت برتن سے سر کو باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔ یہ عجیب و غریب واقعہ اڈیشہ-آندھرا پردیش کی سرحد پر واقع ملکانگیری ضلع میں پیش آیا۔

 

 

کورکونڈا گاؤں سے تعلق رکھنے والے پرتیب بشواس نے گھر کے لیے ایک نیا پیتل کا برتن خریدا تھا۔ ان کا تین سالہ بیٹا تنمَے کھیلتے کھیلتے برتن میں جھانکنے کی کوشش میں اس کے اندر پھنس گیا۔گھر والوں نے بچے کا سر باہر نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر ناکام رہے۔ یہاں تک کہ فائر بریگیڈ کے اہلکار بھی ابتدائی طور پر کامیاب نہ ہو سکے۔بالآخر بچے کو ضلع کے فائر اسٹیشن لے

 

 

جایا گیا جہاں عملے نے لگ بھگ دو گھنٹے کی محنت کے بعد کٹر کی مدد سے برتن کاٹ کر بچے کا سر محفوظ طریقے سے باہر نکالا۔ خوش قسمتی سے بچے کو کوئی چوٹ یا زخم نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button