نیشنل

 منہ میں چاکلیٹ پھٹ پڑا، معصوم لڑکی کے ہونٹ اور جبڑا زخمی

نئی دہلی: تین سالہ بچی کی جانب سے چاکلیٹ مانگنے پر اس کی ماں اسے ایک دکان پر لے گئی اور چاکلیٹ خرید کر دیا۔ بچی نے جیسے ہی چاکلیٹ منہ میں رکھا اور دانت سے کترا وہ اس کے منہ میں ہی پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بچی کا جبڑا پھٹ گیا۔

 

شدید زخمی حالت میں بچی کو فوراً اسپتال لے جایا گی جہاں ڈاکٹروں نے پھٹے ہوئے جبڑے کا علاج کیا اور ٹانکے لگائے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچی اب صحت یاب ہو رہی ہے۔یہ واقعہ راجستھان کے الور روڈ پر واقع چوکی باس گاؤں میں پیش آیا۔بچی کی ماں کے مطابق اس نے اپنی تین سالہ بیٹی اکشو کے لیے گاؤں کی ہی ایک کرانہ دکان سے چاکلیٹ خریدا تھا۔

 

بچی نے شوق سے چاکلیٹ منہ میں رکھا تو وہ اچانک پھٹ گیا جس سے اس کے ہونٹ اور جبڑے بری طرح زخمی ہو گئے۔ فوری طور پر اسے الور کے ایک خانگی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج کیا گیا۔ اس وقت بچی آئی سی یو میں زیرِ علاج ہے رام گڑھ کے ایس ایچ او وجیندر سنگھ نے یہ بات بتائی۔

 

اس واقعے کے سلسلے میں بچی کی خالہ نِکیتا نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ سدھیل عرف کالا نے اکشو کو بارود سے بھری فائر کریکر چاکلیٹ دی تھی جس کے پھٹنے سے بچی شدید زخمی ہوئی اور اسے بہت تکلیف ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت ان کی دوسری بیٹی اہانا بھی وہاں کولڈ ڈرنک پینے آئی تھی اور چاکلیٹ کے پھٹنے سے کولڈ ڈرنک کی بوتل بھی ٹوٹ گئی۔

 

پولیس نے مقدمہ درج کر کے سدھیل کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی پنٹو کمار نے بتایا کہ فورینسک جانچ کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی اور واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button