نیشنل
کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی: ایندھن کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں آج سے 19 کلوگرام والے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 15.50 روپے کا اضافہ ہوا ہے
جبکہ 14.2 کلوگرام والے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس سے قبل مارچ 2024 کے بعد مسلسل چھ بار کمرشل ایل پی جی سلنڈرز کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔انڈین آئل کارپوریشن (ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی)
کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں اب کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1,580 روپے سے بڑھ کر 1,595.50 روپے، ممبئی میں 15.50 روپے بڑھ کر 1,547 روپے ہوگئی ہے۔