نیشنل

عید میلاد النبی صلعم کے موقع پر کیرالہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ

نئی دہلی۔ ہندوستان بھر میں آج عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عقیدت و احترام کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر عام طعام کا انتظام کیا گیا اور درود کی محفلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

 

کئی مقامات پر عید میلاد النبی صلعم کے موقع پر جلوس نکالے گئے اور جلسوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران ریاست کیرالہ میں عید میلادالنبی صلعم کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا متاثر کن واقعہ پیش آیا۔ ایک غیر مسلم ٹیچر بارش میں بھیگتے ہوئے سڑک سے گزرنے والے میلادالنبی صلعم کے جلوس میں شامل مدرسہ کے بچوں کا انتظار کر رہی تھیں

 

جیسے ہی بچے وہاں پہنچے خاتون نے آگے بڑھ کر ایک بچے کو ہار پہنایا اور اسے مبارکباد دی۔ یہ منظر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button