نیشنل

کانگریس اور سماج وادی پارٹی پارلیمنٹ میں وقف بل کی کرے گی مخالفت

نئی دہلی: اہم اپوزیشن جماعتوں کانگریس، سماج وادی پارٹی کی جانب سے مرکزی حکومت کی جانب سے آج پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے والے ‘وقف (ترمیمی) بل 2024’ کی شدت کے ساتھ مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔

 

مرکزی وزیر کرن رجیجو یہ بل پیش کرنے والے ہیں۔ اس وقف ترمیمی بل کی سماج وادی پارٹی مخالفت کرے گی۔ اپوزیشن پارٹی کانگریس پہلے ہی اس بل کی مخالفت کا فیصلہ کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ وقف ترمیمی بل کے سلسلے میں گزشتہ روز سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی پر مسلمانوں کا حق چھیننے کا الزام عائد کیا تھا۔ اکھلیش یادو نے کہا تھا کہ ہم اس بل کے خلاف ہیں۔ بی جے پی کا کام صرف ہندو اور مسلمانوں کو تقسیم کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس پر کام کر رہی ہے اور مسلمانوں کو آئین نے جو حق دیا ہے اس کو چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

وقف ترمیمی بل کے سلسلے میں کئی رکن پارلیمنٹ نے پہلے ہی اپنی مخالفت درج کروائی ہے۔ ایسے میں آج جب یہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا تو جہاں یقینی طور پر مسلم اراکان پارلیمنٹ کی طرف سے اس کی پُرزور مخالفت کی جائے گی، وہیں کانگریس اور سماج وادی پارٹی بھی اس کی مخالفت کریں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button