نیشنل
جنسی استحصال کا الزام۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ کو پریس کانفرنس کے درمیان گرفتار کرلیا گیا
لکھنؤ: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راکیش راٹھوڑ کو اترپردیش پولیس نے گرفتار کیا۔جمعرات کو پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جو سیتا پور کے رکن پارلیمنٹ ہیں اور انھیں عصمت ریزی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
انہیں سیتا پور میں ان کی رہائش گاہ پر اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ایک خاتون نے 17 جنوری کو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جس میں الزام لگایا گیا کہ رکن پارلیمنٹ نے شادی کا وعدہ کرکے چار سال تک جنسی استحصال کیا۔
خاتون نے دونوں کے درمیان ہوئی بات چیت کی کال ریکارڈنگ بھی پولیس کو پیش کر دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا اور رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔راٹھور نے الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی لیکن عدالت نے اسے مسترد کر دیا۔