نیشنل

صدر کانگریس ملکارجن کھر گے ہاسپٹل میں شریک۔ بیٹے نے دی صحت سے متعلق اطلاع

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھر گے کو ایک طے شدہ طبی عمل کے تحت ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے کیونکہ انہیں پیس میکر لگانے کا مشورہ دیا گیا تھا،یہ بات ان کے فرزند اور کرناٹک کے وزیر پریانک کھر گے نے بتائی۔انہوں نے کہا کہ ان کے والد کی طبیعت مستحکم ہے اور وہ ٹھیک محسوس کر رہے ہیں۔

 

 

ریانک کھرگے نے ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں لکھا "شری کھرگے کو پیس میکر لگانے کا مشورہ دیا گیا تھا اور اسی طے شدہ عمل کے لیے انہیں ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے۔ وہ مستحکم ہیں اور ٹھیک ہیں آپ سب کی دعاؤں اور فکر مندی کے لیے شکر گزار ہوں۔”پارٹی ذرائع کے مطابق 83 سالہ قائد کو منگل کے روز شہر کے ایم ایس راما یا ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرس ان کی نگہداشت کر رہے ہیں۔

 

 

ریاست کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے کھر گے سے ہاسپٹل میں ملاقات کی جو اس وقت راجیہ سبھا میں قائد حزبِ اختلاف بھی ہیں۔سدارامیا نے صحافیوں کو بتایا”انہیں ہلکی سی بےچینی محسوس ہوئی تھی،اس لیے وہ معائنے کے لیے ہاسپٹل لایا گیا وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ انہیں کل گھر جانے کی اجازت دی جائے گی وہ بات کر رہے ہیں بالکل نارمل اور ٹھیک ہیں۔”وزیراعلیٰ کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا

 

 

"سدارامیا نے آج بنگلورو کے ایم ایس راما یا اسپتال میں زیرِ علاج اے آئی سی سی کے صدر ملیکارجن کھرگے سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button