نیشنل

لاپتہ بچوں کیلئے خصوصی آن لائن پورٹل قائم کرنے عدالت کی حکومت کو ہدایت

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مرکز کو ہدایت دی ہے کہ ملک میں لاپتہ اور اغوا شدہ بچوں کا سراغ لگانے اور ان سے متعلق کیسوں کی تفتیش کے لیے ایک خصوصی آن لائن پورٹل قائم کیا جائے۔ جسٹس بی وی ناگرَتنا اور جسٹس آر مہادیون پر

 

 

مشتمل بنچ نے کہا کہ اب تک ان کیسوں کی تفتیش میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پولیس کے درمیان مناسب تال میل کا فقدان رہا ہے۔عدالت نے کہا کہ ہر ریاست سے ایک پولیس افسر کو اس پورٹل کا انچارج مقرر کیا جائے،

 

 

جو لاپتہ بچوں سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اس معلومات کو عوام تک پہنچائے۔مزید برآں عدالت نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایشوریا بھاٹی کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے پر مرکز سے مناسب

 

 

رہنمائی حاصل کریں۔ یہ احکامات ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے دوران دیے گئے جس میں لاپتہ اور اغوا شدہ بچوں کے مقدمات کے التوا پر تشویش ظاہر کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button