نیشنل

نائب صدر جمہوریہ کے انتخابات میں سی پی رادھا کرشنن منتخب

ہندوستان کے 15ویں نائب صدر کے طور پر چندراپورم پوننوسوامی رادھا کرشنن (سی پی رادھا کرشنن) منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے انڈیا اتحاد کے امیدوار جسٹس بی۔ سدھرشن ریڈی کو بڑے فرق سے شکست دی۔

 

انتخابی نتائج کے مطابق این ڈی اے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کو پہلی ترجیحی ووٹوں میں 452 ووٹ ملے، جب کہ ان کے حریف جسٹس سدھرشن ریڈی کو صرف 300 ووٹ ہی حاصل ہوئے۔ یوں الیکشن کمیشن نے سی پی رادھا کرشنن کے نائب صدر کے طور پر انتخاب کی باضابطہ اعلان کیا۔

 

اس بار نائب صدر کے انتخاب میں 98.4 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی۔ کل 788 ووٹروں میں سے 768 ارکان نے اپنا ووٹ ڈالا۔ 15 ووٹوں کو مسترد قرار دیا گیا۔ 13 ارکان ووٹنگ میں شریک نہیں ہوئے، جن میں بی آر ایس کے 4 ارکان، بی جے ڈی کے 7 ارکان، اکالی دل کا ایک رکن اور ایک آزاد رکن شامل ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button