نیشنل

سوشل میڈیا ریلز کیلئے خطرناک اسٹنٹ۔ نوجوان ایک ہاتھ اور پاؤں سے محروم

ممبئی۔ سوشل میڈیا پر فالوورس کو بڑھانے اور لائیکس کے لیے نوجوان خطرناک کرتب بازی کر رہے ہیں، حادثہ کے خطرے کو جانتے ہوئے بھی سڑکوں پر ریلوے ٹریکس پر اور اونچے مقامات پر ریلز بناتے ہوئے اپنی جان جوکھم میں ڈال رہے ہیں۔

 

تازہ طور پر سنٹرل ریلوے نے ریلز سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ریلوے اسٹیشن میں خطرناک اسٹنٹ سے باز رہنے سے متعلق شعور بیداری کے لیے ایک نوجوان کا ویڈیو پوسٹ کیا گیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان مجید شاہ چلتی ٹرین کے ساتھ اسٹنٹ کرنے کے دوران اپنے ایک ہاتھ اور ایک پاؤں سے محروم ہو گیا۔ حال ہی میں اس نوجوان کا اسسٹنٹ کرنے والا ویڈیو وائرل ہوا تھا

 

ریلوے پولیس نے اس نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور جب وہ اسے حراست میں لینے کے لیے پہنچے تو وہ یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے کہ اس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں نہیں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 14 اپریل کو ریلوے اسٹیشن میں ریلز بنانے کے دوران ہوئے حادثے میں وہ اپنے ایک ہاتھ اور پاؤں سے محروم ہو گیا۔‌سنٹرل ریلوے چیف پبلک ریلیشن آفیسر سواپنیل نے کہا کہ نوجوانوں کو خطرناک اسٹنٹس سے محفوظ رکھنے کے لیے اس واقعہ کے ذریعہ عوام میں شعور بیداری پیدا کی جا رہی ہے

 

انہوں نے کہا کہ ٹرینوں میں ریلوے اسٹیشنوں کے پلاٹ فارمس پر اگر کوئی بھی اس طرح کے اسٹنٹس کرتے ہوئے نظر ائیں تو فوری اطلاع دی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button