نیشنل
داؤدی بوہرہ برادری کے وفد کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات – وقف ترمیمی بل کی منظوری پر اظہار تشکر

داؤدی بوہرہ برادری کے ایک وفد نے جمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور حالیہ منظور شدہ "وقف (ترمیمی) قانون 2025” پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس قانون کو برادری کا دیرینہ مطالبہ قرار دیا۔ وفد نے وزیر اعظم کے نظریہ "سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس” پر اپنے اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
بتایا جاتا ہے کہ داؤدی بوہرہ برادری بنیادی طور پر مغربی ہندوستان سے تعلق رکھتی ہے، لیکن اس کے افراد دنیا کے 40 سے زائد ممالک میں آباد ہیں۔
ایک ایسے وقت بوہرہ برادری کے قایدین نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہوئے وقف ترمیمی بل کی تائید کی ہے جب ملک بھر میں ہر مسلک کے مسلمان اس بل کی مخالفت میں سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں اور مسلم قایدین اور تنظمیوں نے بل کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہونے ہیں