نیشنل
مڈ ڈے میل کے پیکٹ سے نکلا مردہ سانپ۔ مہاراشٹرا میں واقعہ

File photo
ممبئی۔ ریاست مہاراشٹرا کے سانگلی ضلع میں سرکاری اسکول کے مڈ ڈے میل کے پیکٹ میں مردہ سانپ کے برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ ریاستی آنگن واڑی ایمپلائیز یونین نائب سربراہ آنندی بھوسلے نے بتایا کہ اس بات کی اطلاع پیر کے دن
ایک بچے کے والدین نے دی تھی۔ کانگریس لیڈرو رکن اسمبلی وشوجیت کدم نے اس واقعہ کو انتہائی سنگین قرار دیا اور موجودہ مانسون اجلاس میں ریاستی اسمبلی میں اس مسئلہ کو زیربحث لایا۔ انھوں نے اس معاملے کی تحقیقات اورذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ بچے کے والدین نے تصویر کھینچ کر سانپ کو پھینک دیا تھا
بعد میں یہ تصویر مقامی آنگن واڑی کارکن کو بھیجی گئی، تصویر کے باوجود پیکٹ سے کھانے کا نمونہ لیا گیا اور جانچ کے لیے لیباریٹری بھیجا گیا ہے۔