نیشنل

64 ممالک سے پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ – بیرسٹر اویسی عمان گروپ کے چیرمین مقرر

نئی دہلی _ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے 64 ممالک کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ‘فرینڈشپ گروپس’ قائم کئے ۔ 30 گروپس کی قیادت بی جے پی قایدین کریں گے ۔

 

جبکہ 28 گروپس اپوزیشن اراکین، بشمول کانگریس کے 10 ایم پی، کی زیر قیادت ہوں گے۔کل ہند مجلس اتحاد المسلیمن کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی عمان گروپ کے چیئرمین ہیں اور ڈین کوریاکوس سعودی عرب کے گروپس کی قیادت کریں گے۔ سی کرن کمار ریڈی جنوبی کوریا کے گروپ کے چیئر مقرر ہوئے ہیں

 

۔کانگریس میں ششی تھرور فرانس، منیش تیواری جاپان، اور پی چدمبرم اٹلی کے گروپس کی صدارت کریں گے۔ ۔ دیگر سینئر بی جے پی قائدین اسرائیل، سعودی عرب، امریکہ، روس، ماریشس اور یورپی یونین کے گروپس کی قیادت کریں گے

 

لوک سبھا سیکریٹریٹ کے مطابق یہ اقدام پارلیمانی سطح پر طویل مدتی تعاون، مطالعہ دورے اور مشترکہ مباحثے کو فروغ دے گا۔ چین اور پاکستان پہلی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button