نیشنل

دہلی چاندنی چوک کا نام بدل دیا جائے۔ بی جے پی کا مطالبہ

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پنجاب  یونٹ نے دہلی واقع تاریخی چاندنی چوک کا نام بدل کر ’شیش گنج‘ رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 25 نومبر کو گرو تیگ بہادر کی 350 ویں یوم شہادت سے قبل پارٹی نے یہ اپیل دہلی

 

 

حکومت کے سامنے رکھی ہے۔ پنجاب بی جے پی کے لیڈر اور پارٹی کے ترجمان پریت پال سنگھ بلیوال نے  چیف منسٹر دہلی ریکھا گپتا کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے یہ  مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے  مکتوب میں لکھا ہے کہ یہ ہندوستان کی رواداری،

 

 

بہادری اور عقیدہ کی آزادی کی اقدار کو ایک تاریخی خراج تحسین پیش کرے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ ایک سکھ اور ہندوستانی دونوں کے طور پر، ہندوستان کے محافظ کی بے مثال قربانی کو یاد کرنے کے لیے

 

 

لکھ رہے ہیں۔ گرو تیغ بہادر نے مذہبی آزادی کے حق اور انسانیت کے ضمیر کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button