نیشنل

اروند کجریوال کی درخواست ضمانت منظور

نئی دہلی: دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت حاصل ہوئی ہے اور ان کی رہائی کی راہیں ہموار ہوگئیں۔گزشتہ 156 دنوں سے جیل میں محروس کجریوال کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ منظور کر لی ہے ۔

 

واضح رہے کہ دہلی شراب پالیسی سے متعلق مبینہ گھوٹالے کے معاملے میں کجریوال کی ضمانت کی درخواست پر سپریم کورٹ کی جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اجول بھوئیاں کی بنچ نے سنایا۔ تاہم ضمانت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کچھ شرائط بھی عائد کی ہیں۔ جیل سے باہر آنے کے بعد کیجریوال کسی فائل پر دستخط نہیں کر پائیں گے۔

 

اس کے ساتھ ان کے دفتر جانے پر بھی پابندی ہوگی۔ حال ہی میں دہلی کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا اور بی آرایس رکن قانون ساز کونسل کویتا کی اسی معاملہ میں درخواست ضمانت منظور کی جاچکی ہے اور وہ سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد جیل سے رہا ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button