نیشنل

دہلی فسادات میں ماخوذ 9 ملزمین بری

نئی دہلی _ 31 جنوری ( اردولیکس)  دہلی کی ایک  عدالت نے پیر کے روز 2020 کے دہلی فسادات کے دوران فسادات، آتش زنی اور دیگر جرائم میں ماخوذ کئے گئے 9 ملزمین کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا، جس میں ملزمین کے ملوث ہونے سے متعلق اہم معلومات درج کرنے میں پولیس کی طرف سے تاخیر بھی شامل ہے۔

 

ان پر فسادات کے دوران ایک دکان اور مکان کو آگ لگانے کا الزام تھا  اور پولیس نے ان پر تعزیرات ہند کی دفعہ 147-149، 188، 427 اور 436 کے تحت قابل سزا جرم کے ارتکاب کے لیے چارج شیٹ کیا تھا

 

ایڈیشنل سیشن جج، کرکرڈوما کورٹ، پلستیہ پرماچل نے کہا کہ "میں سمجھتا ہوں کہ ہیڈ کانسٹیبل وپن کی واحد گواہی ہجوم میں ملزمین کی موجودگی کا اندازہ لگانے کے لیے کافی نہیں ہوسکتی، جس نے چمن وہار میں شکایت کنندہ کی جائیداد کو نذر آتش کیا تھا۔ ایسی صورتحال میں ملزمین کو شک کا فائدہ دیا جاتا ہے۔

بری ہونے والے افراد میں محمد شاہنواز عرف شانو، شاہ رخ، محمد۔ شعیب عرف چھٹوا، آزاد، محمد فیصل، راشد عرف راجہ، اشرف علی، پرویز اور راشد عرف مونو شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button