نیشنل

دہلی سے حیدرآباد آنے والے طیارہ کی جئے پور میں ایمرجنسی لینڈنگ

نئی دہلی: دہلی، حیدرآباد وِستارا طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ پرواز کا رخ جئے پور کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔ اطلاعات ہیں کہ ایک مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی تھی اسی وجہ سے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔ اس سے پہلے ایسی معلومات آئی تھیں کہ طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے لیکن اب تصدیق ہو چکی ہے کہ یہ ایک طبی ایمرجنسی تھی۔

 

معلومات کے مطابق مریض کو لینڈنگ کے فوراً بعد ایک قریبی ہاسپٹل میں شریک کروا دیا گیا ہے۔ ابھی تک اس مریض کی صحت کے بارے میں کوئی معلومات پتہ نہیں چل سکیں۔مسلسل مل رہی بم کی دھمکیوں کی وجہ سے پوری ایئرلائن انڈسٹری پریشان ہےحکومت بھی اس وجہ سے کافی بے چین ہے۔اب تک جتنی بھی دھمکیاں ملی ہیں، وہ سب فرضی ثابت ہوئی ہیں، کئی لوگوں کی گرفتاری بھی عمل‌میں آئی لیکن تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ عام اکاؤنٹ سے مسلسل ایک ہی پیٹرن کے تحت ایسی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

 

اس وجہ سے تحقیقاتی ایجنسیاں ایک بڑی سازش کو بھی نظر انداز نہیں کر رہی ہیں۔ وزیر شہری ہوا بازی رام موہن نائیڈو نے حال ہی میں انڈین ایئرلائنز کو نشانہ بنا کر کی گئی بم دھمکیوں کے بارے میں بات کی تھی۔ انڈیا ٹوڈے کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران نائیڈو نے کہا کہ حکومت تمام ضروری پروٹوکول کا پابند ہے اور صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button