نیشنل
دہلی شراب کیس میں اروند کیجروال ؛ کویتا سمیت 23 افراد کو دہلی ہائی کورٹ کی نوٹس
دہلی شراب کیس میں ہائی کورٹ نے اروند کیجریوال، کویتا اور منیش سسودیا سمیت مجموعی طور پر 23 افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔یہ نوٹس مرکزی تحقیقاتی ایجنسی کی درخواست پر جاری کیے گئے ہیں۔
تحقیقاتی ایجنسی نے حال ہی میں راؤس ایونیو عدالت کی جانب سے ملزمین کو دی گئی کلین چٹ کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔سماعت کے دوران حکومت کے اعلیٰ وکیل نے عدالت میں دلائل پیش کیے۔ اس موقع پر ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کی جانب سے تحقیقاتی ایجنسی کے بارے میں دیے گئے بعض ریمارکس پر عبوری روک لگا دی۔
عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مقدمے کی سماعت مؤخر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو کارروائی ملتوی کرنے کا مشورہ دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت ایک ہفتے بعد پیر کے دن مقرر کی ہے۔



