نیشنل

دہلی شراب پالیسی کیس میں کویتا بری، سی بی آئی کے تمام الزامات خارج

ملک بھر میں سنسنی پھیلانے والے دہلی شراب پالیسی کیس میں تلنگانہ جاگرتی کی صدر کلوکنتلا کویتا کو بڑی راحت حاصل ہوئی ہے

 

۔ ان کے خلاف سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی جانب سے درج تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے سنسنی خیز فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کویتا پر عائد تمام الزامات کو خارج کرتے ہوئے اس مقدمہ میں انہیں مکمل طور پر کلین چٹ دے دی۔

 

اسی طرح کویتا کے ساتھ اس کیس میں نامزد دیگر 23 ملزمین کے خلاف بھی کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کئے جا سکے، عدالت نے یہ بات واضح کی۔

 

سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج جتیندر سنگھ نے اس سلسلہ میں اہم احکامات جاری کئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تحقیقاتی ایجنسی مناسب شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button