دہلی میں مسجد کے قریب انہدامی کارروائی پر بگڑا ماحول، پولیس پر پتھراؤ، حالات قابو میں

نئی دہلی _ دہلی کے رام لیلا میدان کے قریب بلدی حکام کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے دوران تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ سید فیض الٰہی مسجد کے اطراف غیر قانونی ڈھانچے ہٹاتے وقت بعض افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا، جس کے نتیجہ میں 5 پولیس ملازمین زخمی ہوگئے۔
دہلی ہائی کورٹ کے احکامات پر میونسپل کارپوریشن آف دہلی کی جانب سے یہ کارروائی کی جا رہی تھی۔ ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے دہلی پولیس نے آنسو گیس کے شیل داغے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران تقریباً 150 افراد موقع پر جمع ہوگئے تھے، جس سے حالات کشیدہ ہوگئے، تاہم اضافی فورس کے ذریعہ صورتحال پر قابو پالیا گیا۔
ڈی سی پی نِدھن والسَن نے بتایا کہ 6 جنوری کی رات کُھدائی اور انہدامی کارروائی انجام دی گئی، جس میں ایم سی ڈی کی مشینیں اور جے سی بی استعمال کی گئیں۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جبکہ میڈیکل رپورٹ کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ بھی جاری ہے۔
ایم سی ڈی حکام کے مطابق مسجد کے قریب بینکوئٹ ہال اور ڈسپنسری غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں، جنہیں عدالت نے بھی خلافِ قانون قرار دیا تھا، اسی بنیاد پر یہ کارروائی انجام دی گئی



