نیشنل
دہلی کے لال قلعہ کے قریب زوردار دھماکہ – علاقہ میں خوف و ہراس
لال قلعہ کے قریب زوردار دھماکہ، علاقہ میں خوف و ہراس
نئی دہلی: پیر کی شام تاریخی لال قلعہ کے قریب زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی، جس کے بعد علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ مقامی شہریوں کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی علاقوں تک اس کی گونج سنائی دی۔ یہ دھماکہ وہاں موجود کار میں ہوا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم حکام نے عوام سے افواہوں پر یقین نہ کرنے اور صورتحال کے بارے میں مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔



