نیشنل

دہلی ایئرپورٹ چھت منہدم واقعہ میں ایک شخص ہلاک ؛ 6 دیگر زخمی

دہلی _ 28 جون ( اردولیکس ڈیسک) دہلی میں واقع اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنل 1 کی بھاری بھرکم چھت کا بڑا حصہ اور پلرس منہدم ہو گئے ۔ اس حادثہ میں جہاں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا وہیں ایک شخص ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں جو گاڑیوں میں سوار تھے

 

جمعہ کی صبح تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس کا نتیجہ میں سڑکیں زیر آب آگئیں اور درخت اکھڑ کر گر پڑے، علاوہ ازیں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنل ون کی چھت کا بڑا حصہ منہدم ہونے کی اطلاع پر مرکزی وزیر شہری ہوا بازی رام موہن نے حادثہ کے مقام کا معائنہ کیا

 

۔ انہوں نے کہا کہ وہ دہلی ایئرپورٹ چھت منہدم واقعہ کی شخصی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔ امدادی ٹیم میں مقام واقع پر سرگرم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button