نیشنل

دیویندر فڈنویس مہاراشٹرا کے اگلے چیف منسٹر

ممبئی: مہاراشٹر اکے چیف منسٹر کے چہرے کو لے کر پیدا شدہ غیر یقینی صورتحال ختم ہو گئی ہے اور طئے ہوگیا ہے کہ کون ریاست کے چیف منسٹر ہوں گے۔ بی جے پی لیڈر دیویندر فڈنویس کے نام کی  مہاراشٹر اکے اگلے چیف منسٹر کے طور پر تصدیق کر دی گئی ہے۔

 

اس بات کا سرکاری طور پر ریاستی بی جے پی سربراہ نے اعلان کیا۔ آج صبح ہوئی بی جے پی قانون ساز مقننہ کی میٹنگ میں فڈ نویس کے نام کی تجویز پیش کی گئی اور بی جے پی ارکان اسمبلی نے اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ اس میٹنگ میں نرملا سیتارامن اور وجے روپانی نے پارٹی کے مرکزی مبصر ین کے طور پر شرکت کی اور انھوں نے ارکان اسمبلی کی رائے حاصل کی۔

 

فڈنویس کل ممبئی کے آزاد میدان میں چیف منسٹر کے عہدے کا حلف لیں گے۔ واضح کیا گیا ہے کہ چیف منسٹر کے ساتھ دو ڈپٹی چیف منسٹرس کی بھی حلف برداری ہوگی۔ بتایا جاتا ہے کہ اجیت پوار اور ایکناتھ شنڈ ے ڈپٹی سی ایم کے طور پر حلف لیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button