نیشنل

گنیش جلوس میں شامل بھکتوں کو گاڑی نے روند دیا 3 ہلاک 40 زخمی

نئی دہلی: چھتیس گڑھ کے جش پور میں دلخراش سڑک حادثہ رونما ہوا۔ اس حادثے میں 3 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 40 دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ منگل کی دیر رات 12 بجے گنیش وسرجن جلوس کے دوران ایک بے قابو بولیرو نے کئی بھکتوں کو کچل دیا۔

 

جائے حادثہ پر موجود ایک شخص نے بتایا کہ بولیرو گاڑی رائے کیرا کی طرف سے آ رہی تھی۔ تقریباً ڈیڑھ سو لوگ وسرجن جلوس میں شامل تھے۔ حادثے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی اور پورے علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ مشتعل ہجوم نے بولیرو ڈرائیور کی موقع پر جم کر پٹائی کر دی جبکہ گاڑی میں سوار دیگر لوگ فرار ہو گئے۔

 

 

حادثے میں ہلاک ہوئے لوگوں کے نام اروند (19)، وپن کمار پرجاپتی (17) اور کھروتی یادو (32) بتائے گئے ہیں جبکہ زخمیوں میں فقیر یادو، نیلو یادو، نرنجن رام، سندیپ یادو نارائن، دیونتی، گلاپی بائی، یاہوسو لکڑا، سنتوش پرجاپتی، ہیمنت یادو، اوما یادو،

 

 

بھونیشوری یادو، چندا بائی، پنکی، لیلاوتی پرجاپتی، ڈمرودھر یادو، گائتری یادو، آرتی یادو، پرمانند یادو، ابھیمنیو، ہیمانند و ڈرائیور سکھ ساگر سمیت دیگر لوگ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button