نیشنل
دفتر میں رنگ رلیاں منانے والے ڈی جی پی رینک کے عہدیدار رام چندر راو معطل
بنگلور: کرناٹک میں دفتر میں خواتین کے ساتھ رنگ رلیاں منانے سے متعلق ویڈیوز کے لیک ہونے کے معاملے میں ریاستی حکومت نے ڈی جی پی سطح کے سینئر عہدیدار کے۔ رام چندر راؤ کو معطل کر دیا ہے
۔ وائرل ویڈیوز میں مبینہ طور پر ان کے دفتر کے احاطے میں خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات دکھائی دینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
حکومتِ کرناٹک نے اس معاملہ کی جانچ کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ عہدیدار نے سرکاری ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر معطلی کے احکامات جاری کیے گئے
۔ واقعہ کے سامنے آنے کے بعد ریاستی پولیس اور اعلیٰ حکام میں ہلچل مچ گئی ہے، جب کہ مزید قانونی کارروائی اور محکمانہ تفتیش جاری ہے۔



