تلنگانہ

حیدرآباد میں زبردست بارش۔ ریاست میں اگلے تین دنوں تک برسات کی پیش قیاسی۔ بعض اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد میں زبردست بارش۔ ریاست میں اگلے تین دنوں تک برسات کی پیش قیاسی۔ بعض اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں آج رات بارش شروع ہوگئی جس کا سلسلہ رات دیرگئے تک بھی جاری رہا۔ اسی دوران ریاست کے کئی اضلاع میں اگلے تین دنوں تک بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں آئندہ تین دنوں تک بارش کا امکان ہے۔

 

 

بتایا جاتا ہے کہ کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ اتوار سے پیر کی صبح تک عادل آباد، آصف آباد، منچیریال، نرمل، بھوپال پلی، ملوگ، کتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، جنگاوں، وقرا آباد، سنگاریڈی، کاماریڈی، محبوب نگر اور ونپرتی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح پیر سے چہارشنبہ تک ریاست کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تین روز کے لیے ایلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

 

 

دریں اثناء آج صبح تک نظام آباد، راجنا سرسلہ، کاماریڈی، نرمل، پیدا پلی، کریمنگر، بھوپال پلی، ملوگ، ہنمکنڈہ، ورنگل، جنگاوں، سدی پیٹ، سنگاریڈی، وقارآباد اور دیگر اضلاع میں بارش ہوئی۔ حیدرآباد آج رات بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جو رات دیرگئے تک جاری رہی۔ بارش کی وجہہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا تاہم اتوار ہونے کی وجہہ سے سڑکوں پر ٹریفک کم تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button