نیشنل

اس واٹس ایپ میسیج پر نہ کریں یقین۔طلباء کو حکومت ہند کا ضروری مشورہ

نئی دہلی ۔سائبر مجرموں کی جانب سے ایک بار پھر معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور بینک کھاتوں کو خالی کرنے کے لیے نت نئے طریقے اپنائے جارہے ہیں۔ حالیہ واقعے میں واٹس ایپ پر ایسے پیغامات گردش کر رہے ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے

 

کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ملک بھر کے طلباء کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کئے جارہے ہیں۔اس جھوٹے پیغام پر عوام کی توجہ مرکوز ہونے کے بعد مرکزی حکومت نے فوری طور پر اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ "ایسا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے اور حکومت کی طرف سے کوئی مفت لیپ ٹاپ اسکیم نہیں چلائی جا رہی ہے۔”ریس انفارمیشن بیورو کے فیکٹ چیک وِنگ نے سوشل میڈیا

 

پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اعلان کیا ہے کہ یہ پیغامات جعلی اور دھوکہ دہی پر مبنی ہیں۔ مرکزی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے فریب دہ پیغامات سے ہوشیار رہیں اور ان میں دیے گئے کسی بھی مشتبہ لنک پر ہرگز کلک نہ کریں۔حکومت نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی طرح کی اسکیم یا سہولت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ

 

سرکاری ذرائع پر ہی انحصار کریں اور تصدیق شدہ معلومات کو ہی سچ مانیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button